You are here

Back to top

Urdu Machine Translation Issues & Solutions اردو مشینی ترجمہ &#160 (Paperback)

Urdu Machine Translation Issues & Solutions اردو مشینی ترجمہ   Cover Image
List Price: $28.50
Our Price: $22.80
(Save: $5.70 20%)
Usually Ships in 1-5 Days

Description


ہم ایک ترقی یافتہ دور میں جی رہے ہیں۔ تکنیکی ایجادات نے ہماری زندگیوں کو یکسر بدل دیا ہے۔ نئی ٹکنالوجیوں نے انسانی طرز حیات کے ہر گوشے پر اپنا اثر ڈالا ہے ۔ در حقیقت ، ٹکنالوجی کے بغیر زندگی کا تصور تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی شکل میں ٹکنالوجی سے استفادہ کررہا ہے۔ نتیجتاً ٹکنالوجی ہماری ثقافت اور روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے۔ اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ نے ہمارے بات کرنے کے طریقے کو بھی یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ ای میل ، بلاگز ، اور فوری پیغام رسانی کے ذرائع نے ہمارے ابلاغ کے ساتھ ساتھ لسانیات پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
دودہوں قبل یہ اندازہ لگایا جاتا تھا کہ ٹکنالوجی کی بنیاد انگریزی زبان ہے اور دیگر زبانیں چونکہ اس دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں تو شاید وہ متروک ہوجائیں ۔ لیکن لینگویج انڈسٹری میں بڑھتی ترقیات نے اس اندیشے کو ختم کردیا ہے۔ اب ایک مادری زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہ جاننے والا شخص بھی نہ صرف اسمارٹ فون اور کمپیوٹر جیسے آلات کو استعمال کرسکتا ہے بلکہ ان آلات کی بنیاد پر دنیا کے کسی بھی زبان کے جاننے والے شخص سے بات چیت کرسکتا ہے اور اپنا مافی الضمیر ادا کرسکتا ہے۔ یہ سب کچھ لسانیات اور ٹکنالوجی کے ایک دوسرے سے مربوط ہونے کی بنا پر ہو پایا ہے۔ اس امتزاج نے علم کے ایک نئے میدان اور نئی ٹکنالوجی 'مشینی ترجمہ' کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔
مشینی ترجمہ کا تعلق اطلاتی لسانیات سے ہے ۔ ایک قدرتی زبان کے تحریری یا تقریری متن کو دوسری قدرتی زبان میں ترجمہ کرنے کے لئے ، کمپیوٹر یا سافٹ ویر کا استعمال مشینی ترجمہ کہلاتا ہے ۔مشینی ترجمہ کے ذریعہ ترجمے کا بنیادی مقصد پورا ہوتا ہے یعنی ایک زبان میں موجود معلومات کو دوسری زبان میں پیش کیا جائے ۔ علاوہ ازیں اس میں انسانی محنت کا عنصر بہت کم ہوجاتا ہے ۔ بڑی مقدار میں مواد کو نہایت تیز رفتاری کے ساتھ دوسری زبانوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ اس اہم ترقی نے میدان ترجمہ پربہت زبردست اثرات ڈالا ہے ۔ ترجمہ میں مشینوں کے استعمال سے .

Product Details
ISBN: 9788192819655
ISBN-10: 8192819655
Publisher: Jilt Publishers
Publication Date: September 30th, 2021
Pages: 152
Language: Urdu